لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے منظم گروہوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران رواں سال 3391 افراد کو گرفتارکر کے 3333مقدمات درج کئے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزموں میں 3283مرد، 99 عورتیں اور 9سہولت کار شامل ہیں۔ سٹی ڈویڑن 873، کینٹ 381، سول لائنز 361، صدر 693، اقبال ٹاوٓن 427 اور ماڈل ٹاوٓن ڈویڑن میں 656ملزموں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔