ٹریفک سگنلز سے 109 بھکاری گرفتار

 57 مردوں، 42 خواتین، 8 بچے اور 2 خواجہ سرائوں کو سوشل ویلفیئر، ایدھی ہومز منتقل کردیا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی اوعبدالرحیم شیرازی کی ہدایت پر شہر بھر میں مڈنائٹ بیگرز آپریشن کے دوران ٹریفک سگنلز سے 109 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ انچارج بیگرز سکواڈ انسپکٹر فہمیدہ کی سربراہی میں گرفتار بھکاریوں 57 مرد، 42 خواتین، 8 بچے اور 2 خواجہ سرائوں کو سوشل ویلفیئر، ایدھی ہومز منتقل جبکہ لاوارث بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا۔سی ٹی او کاکہناہے کہ کسی بھی ٹریفک سگنل پر بھیک نہیں مانگنے دی جائیگی۔ انہوں نے سیف سٹی ٹریفک مانیٹرنگ ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ سٹاف کو لمحہ بہ لمحہ معلومات فراہم کریں تاکہ آپریشن جاری رکھا جا سکے۔انہوں نے بتایا نادرا کے تعاون سے گرفتار بھکاریوں کا ڈیٹا حاصل کر کے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، رات کوٹریفک سگنلز سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالوں کی تلاش بھی جاری ہے۔