بھکاری مافیا کی شامت ، 105 گرفتار

کینٹ میں کارروائیاں میں 46 سٹی ڈویڑن میں نے 59 پیشہ ور گداگروں اور سہولت کاروں کو پکڑا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)بھکاری مافیا کی شامت آ گئی ، 105 گرفتار کر لئے گئے گدا گر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن24 گھنٹوں میں کینٹ پولیس کی گدا گروں کے خلاف کارروائیاں 2شی میل سمیت 46 گداگر سہولت کاروں سمیت گرفتار ہوگئے۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایات پر عادی اور جرائم پیشہ گداگر مافیا کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق 24 گھنٹوں میں کینٹ پولیس کی گدا گروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 شی میل سمیت 46 گداگر سہولت کاروں سمیت گرفتار کرلیا گیا ،سٹی ڈویڑن پولیس کے ترجمان پولیس کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران سٹی ڈویڑن پولیس نے 59 پیشہ ور گداگروں اور انکے سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیاگرفتار ہونے والوں میں ریکارڈ یافتہ اور پیشہ گداگر شامل ہیں،ایس پی سٹی قاضی علی رضا کے مطابق اسلام پورہ،لوئر مال،داتا دربار ،بھاٹی گیٹ اور ٹبی سٹی سے 22 ملزمان کو گرفتار کیا گیارنگ محل،نولکھا، لوہاری گیٹ،یکی گیٹ،اکبری گیٹ اور موچی گیٹ سے 11 گداگروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے،شاہدرہ ،شاہدرہ ٹاؤن ،بادامی باغ،شفیق اباد، راوی روڈ،لاری اڈہ اور شاد باغ سے 25 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کیا گیاگلی محلوں اور چوک چوراہوں اور ٹریفک سگنل سے پیشہ ور گداگروں سے انخلاء￿  کو یقینی بنایا جا رہا ہے،دریائے راوی کے پل پر صدقے کے گوشت کی آڑ میں مانگنے والوں کو بھی گرفتار کیا جا رہاداتا دربار ،بھاٹی گیٹ اور دیگر اہم مقامات سے بھیک مانگ کر نشہ کرنے والوں سے ایریا کو خالی کروایا گیا