شام: عبوری حکومت کی قیادت اپوزیشن رہنما محمد البشیر کو سونپی گئی

شام: عبوری حکومت کی قیادت اپوزیشن رہنما محمد البشیر کو سونپی گئی

باغی رہنما ابو محمد الجولانی نے شام میں عبوری حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری محمد البشیر کو سونپ دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابو محمد الجولانی نے شامی وزیراعظم محمد غازی الجلالی اور سالو گورنمنٹ کے سربراہ محمد البشیر کے ساتھ طویل ملاقات کی، جس میں عبوری حکومت کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اگرچہ ملاقات کی تفصیلات سرکاری طور پر جاری نہیں کی گئیں، لیکن امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ الجولانی نے محمد البشیر کو عبوری حکومت کی قیادت سونپی ہے۔محمد البشیر جو کہ سالویشن گورنمنٹ کے وزیر رہ چکے ہیں، شامی اپوزیشن کی صفوں میں ایک اہم رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔