چین کے شمال مشرقی صوبے جیلن میں ہونے والی میراتھون میں جیتنے والے شرکاء کو منفرد اور انوکھے انعامات دیے گئے جس پر دنیا بھر میں حیرانی کا اظہار کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، میراتھون کی فاتح کو گائے بطور انعام دی گئی جبکہ دیگر پوزیشنز حاصل کرنے والوں کو مچھلی، بطخ، مرغا، آٹا، اور چاول انعام میں دیے گئے۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو میراتھون میں شرکت کی ترغیب دینا اور مقامی پیداوار کو فروغ دینا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جیتنے والے افراد کو ان انعامات کے بجائے 6 ہزار یوآن (827.81 امریکی ڈالر) لینے کا بھی آپشن دیا گیا۔یہ انعامات سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث بنے، جہاں لوگوں نے ان انعامات پر دلچسپ تبصرے کیے۔ کچھ نے اس اقدام کو منفرد اور تخلیقی قرار دیا، جبکہ دیگر نے اس پر مختلف قسم کی آراء پیش کیں۔