پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ایشیا کپ فتح، پر جوش استقبال اور انعامات کا اعلان

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ایشیا کپ فتح، پر جوش استقبال اور انعامات کا اعلان

پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کی ہے۔

 ٹیم وطن واپس پہنچی جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، کھلاڑیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، دھول تاشے اور بینڈوالوں کے ساتھ خوشیاں منائیں۔ ایئرپورٹ پر مداحوں، دھول تاشے اور بینڈوالوں کو بھی ساتھ لایا گیا، اور کھلاڑیوں پر گلپاشی کی گئی۔ آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا تاکہ اس یادگار لمحے کو اور بھی خاص بنایا جا سکے۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 212 کے ذریعے نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد، کھلاڑیوں نے فائنل جیتنے کی خوشی میں کیک کاٹا، جس میں مسافروں، پائلٹس اور فضائی عملے نے بھی شرکت کی اور مبارکباد دی۔ اس موقع پر مسافروں اور عملے نے ان کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنائیں اور اسے پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا۔

اس شاندار کامیابی پر، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ ہر کھلاڑی کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے، جس میں سمیر منہاس نے 172 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹورنامنٹ کا ٹاپ سکورر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے صرف 71 گیندوں پر 103 رنز بنائے تھے، اور اس کے علاوہ سمیر منہاس نے 17 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے یہ کارنامہ انجام دیا۔چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی اور ان کے کھیل کی خوب سراہنا کی۔ یہ فتح نہ صرف ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کی قابلیت اور عزم کا ثبوت بھی ہے۔