سعودی عرب میں شاہ سلمان قرآنی مسابقہ: نمایاں کامیاب امیدواروں میں 70 لاکھ ریال کے انعامات تقسیم

سعودی عرب میں شاہ سلمان قرآنی مسابقہ: نمایاں کامیاب امیدواروں میں 70 لاکھ ریال کے انعامات تقسیم

ریاض میں منعقدہ 26ویں سالانہ شاہ سلمان مسابقہ برائے قرآن کی اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکاء کو 70 لاکھ ریال سے زائد کے نقد انعامات اور اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔

تقریب میں ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ وزیر اسلامی امور نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک انسانیت کے لیے بھلائی اور فلاح کی کتاب ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر مسلمان ہدایت اور کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔یہ مسابقہ سعودی عرب میں قرآن پاک کی ترویج و اشاعت کے لیے ایک اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے، جس میں ہر سال دنیا بھر سے قرآنی علوم کے ماہرین شرکت کرتے ہیں۔