وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نند بھاوج کی لڑائی نے فتنہ پارٹی میں پانچ گروپ تشکیل دے دیے ہیں، اور اب وہ آپس میں گتھم گتھا ہو رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا بیان:
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے انقلاب لانا تھا، وہ اب آپس میں لڑائیوں میں مصروف ہیں۔پاکستان اب کسی فتنے کا متحمل نہیں ہو سکتا، اور قوم کی مدد سے ہر فتنے کو کچل دیا جائے گا۔انہوں نے سول نافرمانی کی تحریک چلانے والوں کو یاد دلایا کہ انہیں پہلے بھی منہ کی کھانی پڑی تھی۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جب بھی ملک ترقی کی طرف بڑھتا ہے، کوئی نہ کوئی فتنہ رخنہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔انہوں نے پنجاب میں مریم نواز کی قیادت میں ہونے والی ترقی کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ مریم نواز اللہ کی مدد سے صوبے کی تقدیر بدل رہی ہیں۔
انہوں نے زراعت کے شعبے میں جدت لانے کے لیے معاہدہ ہونے کا بھی ذکر کیا۔