بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے:عظمیٰ بخاری

 بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے:عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا علی امین گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پوری پی ٹی آئی کیلئے شرمناک اور گنڈاپور کیلئے قابلِ فکر عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہ بغیر سوچے سمجھے بات کرتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور کامیاب سفارتکاری کے ذریعے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلوایا، جس کے بعد پاکستان کی مغربی منڈیوں تک رسائی اور یورپی یونین سے تعلقات میں بہتری آئی۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا، یہاں تک کہ آئی ایم ایف ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کیا اور آئی ایم ایف کو خطوط لکھے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جنگ میں شکست کے بعد عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے اور مودی حکومت پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کر رہی ہے۔