پاکستان آکر قاسم و سلیمان کیا تیرمارلیں گے:عظمیٰ بخاری کا اہم بیان

پاکستان آکر قاسم و سلیمان کیا تیرمارلیں گے:عظمیٰ بخاری کا اہم بیان

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کی رہنما علیمہ خان کے بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علیمہ خانم کو بھی اپنے بھائی کی طرح ’’تسلسل سے جھوٹ بولنے‘‘ کی عادت پڑ گئی ہے۔

قاسم و سلیمان کی آمد پر تضاد بیانات
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علیمہ خان کبھی کہتی ہیں کہ قاسم اور سلیمان پاکستان آرہے ہیں، اور کبھی کہتی ہیں کہ وہ نہیں آرہے۔انہوں نے مزید کہا کہ:"کبھی علیمہ خان کہتی ہیں کہ بچوں کی والدہ نے اجازت نہیں دی، کبھی کہتی ہیں کہ ویزہ نہیں مل رہا۔ پہلے اپنے بچوں سے پوچھ لیں کہ وہ آنے کی اجازت دے رہے ہیں یا نہیں۔"

قاسم و سلیمان پر تنقید
وزیر اطلاعات نے کہا:"کبھی کہتی ہیں وہ پاکستانی ہیں، کبھی ویزے کی بات کرتی ہیں۔ جب بچوں کے والد، والدہ، سوئم اور فسادیوں کا گرو انقلاب نہیں لاسکے تو قاسم و سلیمان کیا تیر مارلیں گے؟"

غیرملکی شہریت اور تحریک چلانے پر اعتراض
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قاسم اور سلیمان امریکہ میں سیر سپاٹے کے بعد لندن واپس جا چکے ہیں، اگر وہ اپنے والد سے ملنا چاہیں تو شوق سے آئیں، ان کو کوئی نہیں روکے گا۔تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ:"اگر وہ انتشار پھیلانے آتے ہیں تو انہیں اجازت نہیں ملے گی کیونکہ وہ غیرملکی شہری ہیں۔ اگر غیرملکی بچوں نے ہی تحریک چلانی ہے تو یہاں موجود پی ٹی آئی قیادت کو شرم ضرور آنی چاہیے۔"یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب علیمہ خان نے اپنے بیانات میں بارہا کہا کہ عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے، مگر ان کی آمد پر متضاد اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔