ٹرمپ کا پیدائشی امریکی شہریت ختم کرنے کا فیصلہ

پیدائشی شہریت ختم کرنے سمیت انتخابی مہم کے   تمام وعدوں کو فوری پورا کرنا ہوگا
 واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ 20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کریں گے جن میں پیدائشی امریکی شہریت کا خاتمہ بھی شامل ہے۔   نو منتخب امریکی صدر نے این بی سی کے پروگرام میٹ دی پریس کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ انہیں امریکا میں موجود تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے اور پیدائشی شہریت ختم کرنے سمیت انتخابی مہم کے کیے گئے تمام وعدوں کو فوری پورا کرنا ہوگا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی مدت کے دوران اگلے 4 سالوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک بدر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا ایسا کرنا پڑے گا