کیلیفورنیا (آئی این پی) ماں کے پیٹ میں بچوں کی سٹیم سیل تھراپی پیدائشی نقص سے تعلق رکھنے والے دماغی مسائل کو ختم کر سکتے ہیں۔سپائنا بیفائڈا کا مسئلہ تب پیش آتا ہے جب رحمِ مادر میں بچے کی ریڑھ کی ہڈی مکمل طور پر نہیں بن پاتی۔ اس مسئلے کی تشخیص دورانِ حمل یا بچے کی پیدائش کے فوری بعد ہوتی ہے۔تحقیق میں سرجنز نے فوٹل سرجری میں ریڑھ کی ہڈی پر اسٹیم سیلز لگائے۔ محققین اب پر امید ہیں کہ یہ عمل اس کیفیت میں مبتلا افراد کی صحت پر تاحیات اثرات مرتب کر سکے گا۔اس بیماری کی دو بنیادی اقسام ہوتی ہیں، اوپن سپائنا بِیفائڈا اور کلوزڈ سپائنا بِیفائڈا۔ اوپن اسپائنا بِیفائڈا، جسے مائیلو مینینگو سیل اور مینیگو سیل بھی کہا جاتا ہے، نسبتا کم پایا جاتا ہے مگر زیادہ سنگین نوعیت کا ہوتا ہے