واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پیدائشی شہریت غلاموں کے بچوں کیلئے تھی، امیروں کیلئے نہیں۔امریکا میں پیدائش کی بنیاد پر شہریت کا مسئلہ ایک بار پھر سیاسی اور قانونی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔حالیہ ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ آئینی حق بنیادی طور پر غلامی کے خاتمے کے بعد سابق غلاموں کے بچوں کیلئے تھا نہ کہ ان افراد کے لیے جو محض امریکا میں بچے کی پیدائش کے ذریعے اپنے خاندان کو شہریت دلوانا چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ حالات میں امریکا لاکھوں ایسے افراد کو سنبھالنے کی استطاعت نہیں رکھتا جنہیں وہ برتھ رائٹ سٹیزن شپ کے ذریعے یہاں کا شہری سمجھا جاتا ہے