لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب نے اشتعال انگیزی اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہیجاری کردہ احکامات کے مطابق اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کو الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کریں گے۔ دفعہ 144 کا نفاذ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پابندی کریں اور امن و امان کے قیام میں انتظامیہ سے تعاون کریں