ڈی چوک میں گرفتار 19 ملزموں کاتین روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

ملزمان کا مزید 20 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے:پراسیکیوٹر راجہ نوید کی استدعا مسترد
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک میں احتجاج کے معاملہ پر گرفتار 19 ملزمان کاتین روزہ جسمانی ریمانڈدیتے ہوئے ملزمان کوپولیس کی تحویل میں دینے کے احکامات جاری کردیے ہیں،پیرکوملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا اس دوران پراسیکیوٹر راجہ نوید نے موقف اختیارکیاکہ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج ہے برآمدگیاں کرنی ہیں،ملزموں کا مزید بیس بیس دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے،پراسیکیوٹر راجہ نوید کی استدعا پرعدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیااورسماعت ملتوی کردی