حکومت کاتین کروڑ مفت درسی کتب طلباء میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

لاہور(زیڈ این این)نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر حکومت نے تقریباً تین کروڑ مفت درسی کتب طلباء میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال بھی تمام طلباء کو نئی کتابیں فراہم نہیں کی جا سکیں گی اور لاکھوں طلباء کو سکولوں میں قائم بک بینک سے پرانی کتابیں استعمال کرنا ہوں گی