افغان شہریوں کیلئے جعلی دستاویزات بنانیوالے ملزمان کاجسمانی ریمانڈمنظور

کراچی(آئی این پی )افغان شہریوں کیلئے جعلی دستاویزات بنانے کے مقدمہ میں عدالت نے 4ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ایف آئی اے نے چاروں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا،ملزمان میں انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر شامل ہیں،عدالت نے ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان افغان شہریوں کی جعلی شناختی دستاویزات کے لیے ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے، ملزمان کے دہشت گرد عناصر سے روابط کے شواہد بھی ملے ہیں۔