تیراہ میں فورسز کی کارروائی، 5 خوارج ہلاک، ایک گرفتار

خارجی رنگ لیڈر عابد اللہ تراب بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل‘اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تیراہ میں کارروائی کے دوران 5 خوارج جہنم واصل کر دیئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر ڈسٹرکٹ کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران خارجی رنگ لیڈر عابد اللہ تراب سمیت پانچ خوارج جہنم واصل جبکہ ایک خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔