ڈی آئی خان : فورسز کی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک‘فوجی جوان شہید

فائرنگ کے تبادلے میں  نائیک یاسر خان دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش  کیا:آئی ایس پی آر
راولپنڈی(آئی این پی)سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کلاچی کے عمومی علاقے میں، ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 15 دسمبر  کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کلاچی کے عمومی علاقے میں، ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کی،  یہ کارروائی بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مثر انداز میں نشانہ بنایا،  شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ تاہم فائرنگ کے تبادلے میں مادرِ وطن کے بہادر سپوت نائیک یاسر خان دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے