اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کا اجلاس آج سوموار کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سوموارکو شام 5بجے ڈپٹی سپیکر کی سربراہی میں منعقد ہوگا اجلاس میں غزہ کی صورتحال سمیت فلسطین امن معاہدے اور دیگر اہم امور پر بحث کی جائے گی اجلاس میں تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے ایک بار پھر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا جائے گا۔