مشہور امریکی اداکار بین جونز کا 84 برس کی عمر میں انتقال

مشہور امریکی اداکار بین جونز کا 84 برس کی عمر میں انتقال

بین جونز، جو کہ معروف امریکی اداکار اور ’ڈیوکس آف ہیزرڈ‘ میں کوٹر ڈیونپورٹ کا کردار ادا کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں، 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

 ان کے انتقال کی خبر ان کی اہلیہ الما ویئٹر نے اتوار 9 اگست کو سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ انہوں نے بتایا کہ اداکار گھر میں موجود تھے جہاں انہیں شدید نوعیت کا دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث ان کا انتقال ہو گیا۔اہلیہ نے اپنے جذباتی پیغام میں کہا کہ ’’بین جونز نے بھرپور زندگی گزاری اور انہیں بہت سے لوگوں نے محبت دی، مگر آج میں نے اپنی زندگی کی محبت کھو دی۔‘‘ ان کے انتقال پر ان کے ساتھی اداکار اور دوستوں نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ٹام وپٹ، جو کہ ’ڈیوکس آف ہیزرڈ‘ میں ان کے ساتھی اداکار ہیں، نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’شو نے اپنی کاسٹ کے ایک اہم رکن کو کھو دیا اور میں نے ایک اچھا دوست بھی۔‘‘بین جونز کی وفات کے بعد ان کے مداحوں اور فلم انڈسٹری کے شعبے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے، اور ہر کوئی ان کے یادوں کو خراجِ عقیدت پیش کر رہا ہے۔