ہالی ووڈ اداکار ٹامی لی جونز کی بیٹی وکٹوریہ جونز سان فرانسسکو کے ایک لگژری ہوٹل میں مردہ پائی گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ وکٹوریہ جونز کی لاش یکم جنوری 2026 کو علی الصبح فیئر مونٹ سان فرانسسکو ہوٹل کے ایک کمرے سے ملی۔سان فرانسسکو فائر ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی کہ رات 2 بج کر 52 منٹ پر ہوٹل سے طبی ایمرجنسی کی اطلاع موصول ہوئی۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں، جہاں طبی عملے نے خاتون کا معائنہ کیا اور اسے موقع پر ہی مردہ قرار دیا۔ بعد ازاں پولیس اور میڈیکل ایگزامینر کو طلب کیا گیا اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی۔ابتدائی اطلاعات میں کسی قسم کے تشدد یا مشتبہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے، اور مقامی میڈیا کے مطابق فی الحال کسی فاؤل پلے کا شبہ نہیں ظاہر کیا جا رہا، تاہم موت کی حتمی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی۔
وکٹوریہ جونز، ٹامی لی جونز اور ان کی سابقہ اہلیہ کمبرلیا کلافلی کی بیٹی تھیں۔ انہوں نے کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا اور 2002 میں فلم "مین اِن بلیک 2" میں اپنے والد کے ساتھ نظر آئیں۔ بعد ازاں وہ "ون ٹری ہل" اور دیگر فلموں میں بھی کام کر چکی تھیں۔