ہیری پوٹر اور انڈیانا جونز کے معروف اداکار مائیکل برن 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ہیری پوٹر اور انڈیانا جونز کے معروف اداکار مائیکل برن 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

 برطانوی اسٹیج اور سنیما کے  اداکار مائیکل برن 82 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے فنی سفر میں تقریباً 60 سال کے دوران بے شمار یادگار کردار ادا کیے، جن میں ہالی ووڈ کی مشہور فلموں جیسے ’انڈیانا جونز اور دی لاسٹ کروسیڈ‘ اور ’ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہیلوز‘ شامل ہیں۔

مائیکل برن کا تعلق 1943 میں لندن سے تھا، اور انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1963 میں اسٹیج تھیٹر سے کیا۔ وہ لندن کے اولڈ وک تھیٹر میں لارنس اولیویئر کی نیشنل تھیٹر کمپنی کے بنیادی ارکان میں شامل تھے، جہاں انہوں نے رومیو اور جولیٹ، دی سیگل، اور مچ ایڈو اباؤٹ نتھنگ جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی فنکاری کا مظاہرہ کیا۔عالمی سطح پر وہ اپنے کرداروں کی وجہ سے جانے جاتے تھے، جن میں ’انڈیانا جونز اور دی لاسٹ کروسیڈ‘ میں نازی کرنل ’ارنسٹ ووگل‘ کا کردار اور ’ہیری پوٹر‘ سیریز میں ’گیلرٹ گرینڈل والڈ‘ کا کردار شامل ہے۔ انہوں نے شہزادی ڈائنا کی زندگی پر مبنی فلم ’ڈائنا‘ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔مائیکل برن کی وفات پر دنیا بھر میں ان کے مداحوں اور فنی حلقوں سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کا فن اور یادیں ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔