سکول سے واپس آتی بچیوں سے زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار

پتوکی (تحصیل رپورٹر)تھانہ سرائے مغل کے علاقہ شیخم میں سکول سیواپس آتی بچیوں 9 سالہ( م،ن )اور 8 سالہ (ع) سے زیادتی کی کوشش کی گئی ،بچیوں کو سکول سے واپسی پر گا ئوں کے قریب کماد کی فصل میں گھات لگائے بیٹھا ملزم کاشف فصل میں لے گیا، بچیوں کی چیخ و پْکار سن کر راہگیر موقع پر پہنچ گئے ، ملزم اس سے قبل بھی بچیوں سے نازیبا حرکات کرتے ہوئیرنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا ، اہلِ علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے، تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا۔