پولیس ملزموں کو ریکوری کیلئے لیجارہی تھی،353 گ ب میں ساتھیوں کاحملہ
تاجرکو مزاحمت پر قتل کرنیوالے اکبر ،صہیب دوطرفہ فائرنگ میں مارے گئے
جڑانوالہ (خصوصی رپورٹ )تھانہ صدر پولیس کا مبینہ مقابلہ ، دو ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ سب انسپکٹر ملک عمران اور انکی ٹیم کے ساتھ پولیس مقابلہ کے دوران جڑانوالہ کے معروف تاجر کو دوران ڈکیتی قتل کرنے میں ملوث 2 ریکارڈ یافتہ اور خطرناک ڈاکو اکبر اور صہیب نامی ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالے دونوں ڈاکو ریکارڈ یافتہ اور پولیس مقابلے سمیت رواں سال 2 جنوری کو دوران ڈکیتی جڑانوالہ کے نامور تاجر کو فائرنگ کرکے قتل کی واردات میں ملوث تھے جن کو گرفتاری کے بعد پولیس ریکوری کیلئے لیجا رہی تھی کہ 353 گ ب کے قریب ملزموں کے 5 مسلح ساتھیوں نے پولیس وین پر فائرنگ کرکے اپنے ساتھیوں کو چھڑوا لیا جہاں دو طرفہ فائرنگ کے بعد دونوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ انکے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر فرار ملزموں کی تلاش شروع کردی۔