امیتابھ بچن کا پریتی زنٹا سے دلچسپ شکوہ، ’میرے پیغامات کا جواب نہیں دیتیں‘

امیتابھ بچن کا پریتی زنٹا سے دلچسپ شکوہ، ’میرے پیغامات کا جواب نہیں دیتیں‘

ممبئی: معروف بھارتی اداکار و میزبان امیتابھ بچن نے گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے دوران اداکارہ پریتی زنٹا سے مزاحیہ انداز میں شکوہ کردیا۔

شو کے نئے پرومو میں امیتابھ بچن نے پریتی زنٹا سے کہا کہ وہ ہر سال 31 جنوری کو انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہیں، لیکن پریتی کی جانب سے انہیں کبھی جواب نہیں ملتا۔امیتابھ بچن کے شکوے پر پریتی زنٹا نے بھی مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے پیغامات کا جواب ضرور دیتی ہیں، تاہم ان کا جواب تقریباً ایک ہفتے بعد آتا ہے۔ پریتی کے اس دلچسپ جواب پر شو میں موجود افراد بھی ہنس پڑے۔اس موقع پر امیتابھ بچن نے اپنی ایک پرانی سوشل میڈیا پوسٹ کا بھی حوالہ دیا، جس میں انہوں نے پریتی زنٹا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی جانب سے پیغامات کا دیر سے جواب دینے پر مزاحیہ انداز میں شکوہ کیا تھا۔

امیتابھ بچن اور پریتی زنٹا اس سے قبل ’محبتیں‘، ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ اور ’دی لاسٹ لیئر‘ سمیت متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ دونوں کی شو میں ہونے والی یہ دلچسپ گفتگو مداحوں کے لیے بھی خاصی محظوظ کن رہی۔واضح رہے کہ پریتی زنٹا اور سنی دیول اپنی نئی فلم ’بٹوارہ 1947‘ کی تشہیر کے لیے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ مختلف موضوعات پر گفتگو بھی کی۔