لاہور کے علاقے کاہنہ سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے بچے کی لاش جوہڑ سے برآمد ہوگئی۔
پولیس کے مطابق مقتول بچے کی شناخت حسنین کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق بچے کے اغوا کا مقدمہ گزشتہ روز تھانہ کاہنہ میں درج کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے بچے کی تلاش شروع کی۔ تلاش کے دوران بچے کی لاش جوہڑ سے برآمد ہوئی۔لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق بچے کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، جبکہ فرانزک شواہد کی مدد سے واقعے کے حقائق سامنے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچے کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور مزید شواہد سامنے آنے پر پیش رفت کی جائے گی۔