تین روز قبل اغوا ہونے والے شہری کی لاش ٹھوکر نہر سے برآمد، پولیس تحقیقات جاری

تین روز قبل اغوا ہونے والے شہری کی لاش ٹھوکر نہر سے برآمد، پولیس تحقیقات جاری

ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نہر سے تین روز قبل اغوا ہونے والے شہری کی لاش برآمد ہونے کے واقعے نے علاقے میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 37 سالہ یاسین کے نام سے ہوئی ہے، جو سمن آباد لاہور کا رہائشی تھا۔ اہلِ خانہ کی مدعیت میں تھانہ سمن آباد میں ان کے اغوا کا مقدمہ پہلے ہی درج کیا جا چکا تھا۔واقعے کے بعد پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اغوا اور قتل کے پیچھے کون ملوث ہے۔

ادھر ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نہر سے برآمد ہونے والی لاش کو ان کے رضاکاروں نے موقع سے اٹھا کر مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔یہ واقعہ ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کے علاقے میں پیش آیا، جو شہر کے مصروف ترین مقامات میں شمار ہوتا ہے۔