گرین ٹاؤن میں نومولود بچے کی لاش برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

گرین ٹاؤن میں نومولود بچے کی لاش برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن کے نواز موڑ سے ایک نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور نومولود کی لاش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دی۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق نومولود کی شناخت اور لاش کو وہاں پھینکنے کے ذمہ دار افراد کا سراغ لگانے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔