بی آر بی نہر سے 19 سالہ نوجوان کی لاش برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

بی آر بی نہر سے 19 سالہ نوجوان کی لاش برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

بی آر بی نہر سے 19 سالہ نوجوان کی لاش برآمد کر لی گئی، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے پر غوطہ خور ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نہر سے لاش نکال لی۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت حسین علی کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 19 سال بتائی گئی ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے لاش پولیس کے حوالے کی جا رہی ہے۔پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ نوجوان کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔