لاہور ہائیکورٹ: پتنگ بازی کیس کی سماعت 13 اپریل کو مقرر

لاہور ہائیکورٹ: پتنگ بازی کیس کی سماعت 13 اپریل کو مقرر

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں پتنگ بازی سے متعلق اہم کیس کی سماعت 13 اپریل کو مقرر کر دی گئی ہے۔

 کیس کی سماعت جسٹس ملک محمد اویس خالد کی سربراہی میں جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کرے گا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور ایس ایس پی آپریشنز توقیر احمد کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔ دونوں افسران کو ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد سے متعلق مکمل رپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔گزشتہ سماعت کے دوران رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں افسران کو دوبارہ طلب کیا تھا۔

سماعت میں پنجاب حکومت کی نمائندگی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل انوار حسین کریں گے۔درخواست گزار کے مطابق بسنت کے تہوار پر پابندی کے باوجود شہر میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ عدالت سے اس حوالے سے مؤثر اقدامات اٹھانے کی استدعا کی گئی ہے۔