کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شہدادپور کے قریب حادثہ

کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شہدادپور کے قریب حادثہ

 کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شہدادپور کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔

 اس حادثے کے نتیجے میں تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جن میں وی وی آئی پی کچن لاؤنج، ایک اے سی بزنس کلاس بوگی، اور ایک اے سی اسٹینڈرڈ بوگی شامل ہیں۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق، حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور صورت حال کو قابو میں لے لیا گیا ہے۔ متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے اور ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حادثے کی وجوہات کا تعین ابھی نہیں ہو سکا، تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ اصل سبب معلوم کیا جا سکے۔