شالیمار ایکسپریس ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں ڈرائیور کی غفلت کو حادثے کا سبب قرار دیا گیا ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ڈرائیور نے ٹرین کی رفتار حد سے زیادہ رکھی تھی، جس کے نتیجے میں تین بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں۔ ابتدائی رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ ٹرین کی سپیڈ 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونی چاہیے تھی، مگر ڈرائیور نے اس سے زیادہ رفتار رکھی۔ تحقیقات کے مطابق اگر ڈرائیور وقت پر بریک لگاتا تو حادثہ کم نقصان دہ ہوتا۔مزید تفصیلات میں یہ بتایا گیا کہ ایک بوگی کے اُترنے کے بعد ڈرائیور کو حادثے کا علم نہیں ہوا اور وہ ایک کلومیٹر تک ٹرین چلاتا رہا، جس سے مزید نقصان ہوا اور ٹریک کے سلیپرز بھی متاثر ہوئے۔ اس حادثے کے بعد ڈرائیور کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔