شالیمار ایکسپریس حادثے کی رپورٹ: ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا

شالیمار ایکسپریس حادثے کی رپورٹ: ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا

لاہور: شالیمار ایکسپریس کے حالیہ حادثے کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ حادثہ ٹرین کے عملے کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق، ٹرین نمبر 27UL کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور حادثے کے ذمہ دار ہیں، جبکہ حادثے کے دوران کرین آپریٹر ندیم شاہ بھی جاں بحق ہوئے، جو اسی ٹرین میں سفر کر رہے تھے۔تحقیقات میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، بشمول عملے کے بیانات اور حادثے کی جگہ کا مشاہدہ، اور نتیجہ یہ نکلا کہ عملے کی لاپرواہی اور حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی نے حادثے کو جنم دیا۔مزید براں، رپورٹ میں تمام شعبہ جات میں پیش آنے والے مالی اور مادی نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ڈرائیور، اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور دیگر متعلقہ ملازمین کے بیانات بھی رپورٹ میں شامل کیے گئے تاکہ مکمل اور شفاف تفتیش ممکن ہو سکے۔حادثے کی یہ رپورٹ مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام اور ریل سروس میں حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کرے گی۔