حیدر آباد کنگز مین کے آل راؤنڈر حماد اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم سے کچھ غلطیاں ہوئی ہیں لیکن انہیں دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اعظم نے کہا کہ کنڈیشنز کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، ٹیم نئی بنی ہے اور ابھی مختلف چیزیں آزما رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں حصہ لینے کے باعث ٹیم کو بہتر کمبی نیشن بنانے میں کچھ وقت درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ کپتان کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرتے ہیں کہ انہیں کیا کردار دینا ہے اور وہ اسی کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔
حماد اعظم نے مزید کہا کہ ہم امریکہ سے آئے ہیں جبکہ دیگر ٹیموں کی کور ٹیم پہلے سے موجود ہے، اس لیے ہم ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آکشن میں تمام ٹیموں نے اچھے کھلاڑی منتخب کیے ہیں، اصل مسئلہ میچ کے دن ہونے والی غلطیوں کا ہے جنہیں بہتر کرنے پر کام کیا جا رہا ہے۔