مستی گیٹ پولیس نے لاپتہ طالب علم کو تلاش کرلیا

 لڑکا مدرسہ دینی تعلیم حاصل کرنے نکلا اور لا پتہ ہو گیا تھا 
لاہور(کرائم رپورٹر)مستی گیٹ پولیس کا احسن اقدام مدرسے سے لاپتہ طالب علم کو تلاش کرلیا پولیس کے مطابق لڑکا گھر سے مدرسہ دینی تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے نکلا اور لا پتہ ہو گیابڑا بھائی تلاش و پتہ جوئی کرنے کے بعد تھانہ مستی گیٹ مدد کے لیے پہنچ گیابھائی کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کی تلاش شروع کر دی پولیس نے تحقیقات سے پتہ چلا کہ بچہ لاری اڈہ بس سٹینڈ کی طرف گیاجدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس کی مدد سے بچے کی لوکیشن نکالی گئی لڑکا اسد اپنی مرضی سے اسلام آباد اپنے والد کے پاس چلا گیا تھاپولیس نے آن لائن والد سے رابطہ کیا اور اسد نامی بچے کی پتہ جوئی کی والدین نے پولیس کی بروقت مدد اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیاایس پی سٹی نیمستی گیٹ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ والدین بچوں کے ساتھ محبت اور شفقت والا معاملہ رکھیں،