ملزموں کے قبضے سے 100 پتنگ ،ڈور کی 22 چرخیاں بر آمد ہوئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی صوئے اصل پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں اور خطرناک ڈور کی بڑی کھیپ بر آمد کر لی اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان احمد اور رزاق کو ڈیال سنگھ اور پاڑویں کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کا تعلق ضلع قصور سے ہے اور وہ لاہور میں پتنگیں اور ڈور سپلائی کرنے آئے تھیگرفتار ملزمان کے قبضے سے 100 سے زائد پتنگیں اور 22 ڈور کی چرخیاں بر آمد کی گئیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہیایس پی ماڈل ٹا ئون جہانداد اکرم کا کہنا ہے کہ شہر میں پتنگ بازی اور پتنگ فروشی پر مکمل پابندی عائد ہے اور اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔