قصور(خصوصی رپورٹ) ڈی پی اوقصور محمدعیسیٰ خاں کی ہدایت پر قصور پولیس نے 20 ملزمان کو سینکڑوں پتنگوں اور ڈور کی چرخیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او پولیس تھانہ اے ڈویڑن قصور آصف جاوید خاں سمیت تھانہ بی ڈویڑن ، تھانہ صدر قصور اور تھانہ مصطفی آباد پولیس نے خونی کھیل پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے کیے گئے کریک ڈاو?ن کے دوران مختلف مقامات سے 20 ملزمان کو 238 پتنگوں اور 32ڈور کی چرخیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔