لاہور(کرائم رپورٹر)کینٹ ڈویڑن پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایک طویل عرصے سے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیاترجمان پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی خصوصی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ ایس ایچ او مصطفی آباد علی حسن نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لسٹڈ یافتہ اشتہاری ملزم صباہودین کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم صباہودین چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں گزشتہ 10 سال سے پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ایس ایچ او مصطفی آباد علی حسن اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔ایس پی کینٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے دیے گئے تمام ٹارگٹس ہر صورت مکمل کیے جائیں گے۔