اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی دارلحکومت میں میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے باعث ریڈ زون میں موجود 3 امتحانی مراکز پر جمعرات اور جمعہ کل ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ۔ جن کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ماڈل اسکول فاربوائزجی سکس فور میں سینٹر اے اور بی میں امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔اسلام آباد ماڈل اسکول فارگرلزپرائم منسٹر اسٹاف کالونی جی فائیو میں بھی نو اور دس اپریل کو شیڈول امتحان نہیں ہوگا۔