لاہور (خصوصی رپورٹ)کمشنر زید بن مقصود نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لئے چائنہ چوک میں قائم مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور مطالعہ پاکستان پارٹ ٹو کے مارننگ پرچے کے امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف امتحانی ہالز کا معائنہ اور سپرنٹنڈنٹس سے امتحانات کے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے طلبہ کی رول نمبر سلپس کے مطابق حاضری شیٹس کو چیک کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ہر طالبعلم درست کمرہ امتحان میں موجود ہو۔