ریاض(آئی این پی )سعودی عرب میں امتحانات دینے والے طلبہ کیلئے خوشخبری ، انہیں امتحانی مراکز میں سینڈوچز، چاکلیٹ، آئسکریم ملے گی۔عرب میڈیارپورٹ کے مطابق طلبہ کو دوران امتحان ذہنی طور پر فریش رکھنے کیلئے انہیں امتحانات کے دوران سینڈوچز، چاکلیٹ، آئسکریم، چائے، ہلکے پھلکے سنیکس اور پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔