نقل کی روک تھام کیلئے امتحانی مراکز میں نیا عملہ تعینات نہ کرنے کا فیصلہ

    لاہور(یو این پی)صوبہ پنجاب میں نقل کی روک تھام کیلئے امتحانی مراکز میں پرانا عملہ تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  رپورٹس کے مطابق میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے پنجاب حکومت نے بورڈ امتحانات میں پرانا عملہ تعینات کرنے سے روک دیا ہے، وزیراعلیٰ کی جانب سے امتحانات کیلئے بنائی گئی ٹاسک فورس نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو ہدایات بھجوادی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے بھیجے جانے والے مراسلے میں رواں سال ڈیوٹیاں کرنے والے عملے کو آئندہ تعینات نہ کرنے کا حکم دیا گیا، جس کا اطلاق میٹرک،انٹرمیڈیٹ پہلے اور دوسرے سالانہ امتحانات پر ہوگا