امریکہ ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے:رضوان سعید شیخ

پاکستان کی سفارتی کوششیں گزشتہ ہفتوں سے جاری تھیں، فیصلوں کا اختیار فریقین کے پاس ہے
 خطے میں  امن اور استحکام کا مثبت اثر نہ صرف خلیج بلکہ دنیا بھرکی سیاست اورمعیشت پرہوگا: پاکستانی  سفیر 
واشنگٹن(آئی این پی )امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکہ ایران جنگ بندی کو سفارتکاری اور مکالمے کی فتح  قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان کی سفارتی کوششیں گزشتہ ہفتوں سے جاری تھیں، فیصلوں کا اختیار فریقین کے پاس، پاکستان محض سہولت کار ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دئیے گئے  انٹرو میں پاکستانی سفیر نے   امریکا ایران جنگ بندی سے متعلق پاکستان کے مثبت کردار اور سفارتی کوششوں پربات چیت کی۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں گزشتہ ہفتوں سے جاری تھیں، ان کوششوں کا اختتام کامیاب جنگ بندی اور مذاکرات کیاعلان کیساتھ ہوا، یہ سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے، پاکستان نے اپنی تاریخ میں ہمیشہ مثبت سفارت کاری کو  ترجیح دی۔