جنگ بندی میں امریکہ کا کردار کلیدی رہا : رضوان سعید شیخ

پاکستان نے بھارت کی شہری آبادی کو نشانہ نہ بنا کر غیر معمولی ذمہ داری کا ثبوت دیا
 پاکستان کی جوہری صلاحیت نے تنازعات کی شدت اور امکانات کو کم کیا:امریکہ میں پاکستانی سفیر
نیویارک(آئی  این پی )امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا  ہے  پاکستان کی جوہری صلاحیت نے روایتی فوجی عدم توازن کو متوازن کرکے تنازعات کی شدت اور امکانات کو کم کیا۔  سفیر رضوان سعید شیخ نے معروف امریکی تھنک ٹینک کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھارت کی شہری آبادی کو نشانہ نہ بنا کر غیر معمولی ذمہ داری کا ثبوت دیا‘ حالیہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کا کردار کلیدی رہا، امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کے اعلان میں اہم کردار ادا کیا، جنگ بندی کی شرائط میںکشمیر، دہشت گردی اور سندھ طاس سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر بات چیت پر آمادگی شامل تھی۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے امریکا، کینیڈا اور دیگر ملکوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں عالمی برادری کی توجہ کی متقاضی ہیں