لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ سروس مکمل کرنے والے افسران واہلکار محکمہ پولیس کاقیمتی اثاثہ ہیں۔ آپ نے اپنی زندگی کا بہترین حصہ محکمہ پولیس میں وقف کیا۔ شہر میں امن وامان کیلئے آپ کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں 35 ریٹائرڈ پولیس افسران و ملازمین کے اعزاز میں منعقدہ پروقار تقریب کے دوران کیا۔ایس پی ہیڈ کوارٹرززنیر احمد چیمہ ودیگرافسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ فیصل کامران نے ریٹائرڈہونے والے افسران و اہلکاروں سے فرداََ فرداََ ملاقات اور انہیں مبارکباد دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اْن میں تحائف بھی تقسیم کئے۔