لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز دفتر میں گرین ٹاؤن کے علاقہ میں بہادری سے ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ کرنے والے پولیس افسران و جوانوں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سنگین جرائم میں ملوث گینگ کا دلیری سے مقابلہ کرنے پر افسران اور جوانوں کو شاباش دی اور انہیں نقد انعام و تعریفی اسناد سے نوازا۔ ایس ایس پی آپریشنزتصور اقبال، ایس پی صدرو دیگرافسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ایس ایچ او اور دیگر جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا۔محمد فیصل کامران نے کہا کہ اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کرنے والے جوان قابل فخر ہیں۔ ایسے افسران وجوانوں کی ہمیشہ پذیرائی کی جائے گی۔تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او گرین ٹاؤن خرم شہزاد، ایس ایچ او قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ اسرار اقبال، انسپکٹر اسد عباس، سب انسپکٹر علی حمزہ، سب انسپکٹر محمد وسیم، اے ایس آئی انعام رسول، ہیڈ کانسٹیبل عاصم رضا،ہیڈ کانسٹیبل احمد رضا، کانسٹیبلز آصف، شعیب، عادل، تجمل حسین، سکندر حیات اور کانسٹیبل عبدالحنان شامل ہیں۔یادرہے کہ ہلاک ملزمان مختلف اضلاع میں قتل،اقدام قتل سمیت ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔