ایس پی آپریشنز کی پرموٹ افسران کے اعزاز میں تقریب

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی آپریشنز دفتر کینٹ میں پرموٹ ہونے والوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیاایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے پولیس افسر حافظ شجاع اللہ، دانیال یونس، افتخار عالم کو انسپکٹرکے رینک لگائے بلال عربی، رضا عباس، رومان اقبال، آصف جاوید کو انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی ملنے پر دفتری سٹاف اورافسران نے مبارکباد دی ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے ترقی پانے والے افسران کو شہریوں کی بھلائی اور اچھے کام کرنے کی ہدایت دی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق بروقت ترقی ملنا ہر آفیسر کا بنیادی حق ہے،کاررکردگی میں نکھار پیدا ہوگاپروموشن سے آپ کی  ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے، شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں پرموٹ ہونیوالے پولیس افسران نے افسران کی طرف سے حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔