لاہورمیںلاکھوں کے ڈاکے وچوریاں

شہریوں سے طلائی زیورات ،قیمتی موبائل فون، موٹرسائیکل اورگاڑیوں سمیت دیگرسامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،قیمتی موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق چوہنگ میں الطاف سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،شاہدرہ ٹائون میں قاسم سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،غازی آباد میں انجم سے1 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں حامد سے 1لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون،پرانی انارکلی میں منصور سے 1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔بادامی باغ اور سندر سے گاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ گلشن راوی اور نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔