شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی ،طلائی زیورات، قیمتی موبائل فون ،موٹرسائیکلیں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات،قیمتی موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مغل پورہ میں محسن سے 1لاکھ 82 ہزار روپے اور موبائل فون،شاہدرہ ٹائون میں راشد سے 1لاکھ 75 ہزار روپے اور موبائل فون، جنوبی چھائونی میں عالمگیر سے 1 لاکھ 65ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان،غالب مارکیٹ میں جنید سے1 لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،ملت پارک میں شہزاد سے 1 لاکھ50 ہزار نقدی اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں ہاشم سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مزنگ اور شفیق آباد سے گاڑیاں جبکہ ساندہ شادمان اور شالیمار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔